عمران، کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، حافظ حمداللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے۔
اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ خان صاحب سانحہ مری میں 23 جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کے بجائے بزدار مستعفی ہوجاتے تو عوام کا بھلا ہوتا۔