دوسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کیخلاف شاندار آغاز

0

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف شاندارآ غاز کیا ہے۔

ہوم ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ہی روز ایک وکٹ پر 349 رنز بنا لیے ہیں۔

کیوی کپتان ٹوم لیتھم 186 اور ڈیون کونوے 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے واحد وکٹ شریف الاسلام نے حاصل کی۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے میزبان ٹیم کو تاریخی شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.