ملک کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ،بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ، محکمہ موسمیات

0

بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔

اس دوران گلگت بلتستان ، چترال اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،اسکردو منفی 7، استور، گوپس، کالام منفی4، گلگت منفی3 ، کوئٹہ اور سری نگر میں منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.