منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار
لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ فاضل جج نے کہا نصرت شہباز کو 30 دن کی مہلت دی گئی تھی وہ مکمل ہوچکی ہے۔
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ جس پر فاضل جج نے کہا ایسے تو یہ کیس کبھی مکمل نہیں ہوگا، نیب کے گواہوں پر ملزمان خود جرح کریں۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔