استعفے دینے ہیں یا لانگ مارچ، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد: پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ استعفے دینے یا لانگ مارچ سے متعلق بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ مریم نواز نے لیگی قیادت سے رابطے بھی کئے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔ پی ڈی ایم رہنما ضلوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی تجویز پر غور کریں گے۔ پی ڈی ایم رہنما لانگ مارچ، اسملبی اور سینٹ سے استعفے دینے کی تجویز پر بھی غور کریں گے۔