تربت کے 2 علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ملنے والی پانچوں لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے تمپ سے لیویز کی گشتی پارٹی نے 3 جبکہ ہیرونک کے مقام سے 2 ا فر اد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
تربت میں مجموعی طور پر 5 افرادکی لاشیں بر آ مد ہوئی ہیں جن کو لیویز نے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسپتا ل ذرائع نے ابتدائی جانچ کے بعد بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت اور وجۂ قتل تاحال سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔