چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد 82 ہوگئی

0

چین میں تین روز قبل آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق پیر کو سیچوان صوبے کے کانگ ڈنگ شہر میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

مقامی میڈیا کےمطابق 46 افراد گینژی اور36 افراد یاآن شہر میں مارے گئے۔ 270 افراد زخمی جبکہ 35 لاپتہ ہیں۔

زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پیپلزلبریشن آرمی ، پیراملٹری پولیس اور فائر ریسکیو کے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

زلزلے سے کانگ ڈنگ شہر کے علاوہ موکسی، شانگ ژنگ اور شنگ ڈو شہر متاثر ہوا ہے۔ ان علاقوں میں آفٹرشاکس بھی محسوس کئے گئے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سیچوان زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.