معاشی بحران؛ سری لنکن وزیر اعظم کو ’دورے‘ پرمظاہرین کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا
سری لنکا کے وزیر اعظم کو اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب بدترین معاشی بدحالی کےخلاف مظاہرین نے ان پر آوازیں کسی اور انہیں غیرمعمولی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکمراں خاندان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں جاری معاشی بحران شدت اختیار کرگیا اور سری لنکن وزیرا عظم نالاکا گوداہیوا نے پہلی مرتبہ عوامی دورہ کیا جہاں انہیں سخت تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔