جدہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

0

سعودی حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے نئے مریض بڑھنے لگے ہیں، جب کہ جدہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

سعودی عرب میں ہفتہ 7 مئی کو کرونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جدہ میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران234نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 53 ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ زیر علاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 99 ہے۔ وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ کرونا کے نئے کیسز کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار623 ہو گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 103 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 77، ریاض میں 40، مدینہ منورہ میں 36، مکہ مکرمہ میں 31، دمام میں 10 اور ابہا میں 7 مریض سامنے آنے ہیں۔

کرونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 31 مریض شفا یاب ہوئے، جب کہ مدینہ میں یہ تعداد 18،مکہ میں 14، ریاض میں 13، طائف میں 8 جب کہ دمام اور جازان میں 4,4 رہی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 504 نئے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.