قطر ،کروناپھیلائو میں تیزی،24 گھنٹوں میں 225نئے کیسز، 2ہلاک
دوحہ(آن لائن) خلیجی ریاست قطر میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کی وبا کئی گْنا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے باعث کورونا کے مریضوں کی گنتی ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ قطری وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد اس موذی وبا کا شکار ہونے والوں کی گنتی 2057 ہو گئی ہے۔جبکہ مزید دو مریض کور ونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ قطر میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی6 ہو گئی ہے۔امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت دوحہ کے ترقیاتی منصوبوں کے 8 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے غیرایوارڈ ٹھیکوں کو ملتوی کردیا جائے۔