پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت، صوبے کے سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے   کورسز متعارف

 پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے کے سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ AI مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مرکزی کردار رکھتی ہے۔

نوجوانوں کو AI کی تعلیم دینا انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائے گا اور تخلیقی سوچ و عالمی معیار کی مہارتیں پیدا کرے گا۔

اضافی اقدامات کی ہدایات:

ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں۔

سکولوں میں حاضری اور نتائج بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کیے جائیں۔

سرکاری امور میں غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔

ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرائی جائے۔

اسٹیشنری کی خریداری اور فنڈز (گرلز گائیڈ و سکاؤٹس) کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے میکینزم تیار کیا جائے۔

تمام اساتذہ کی پوسٹنگ، ٹرانسفر، پروموشن، اور سکالرشپس کے امور ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button