مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک

0

مستونگ  : سی ٹی ڈی نے امن دشمنوں کا تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، مستونگ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کارروائی کے دوران مکان میں چھپے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 5دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت سمیع اللہ، جمیل احمد، شاہ نذر، عارف مری اور یوسف مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دس کلو بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، ڈیٹو نیٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ دہشتگردوں کا کالعدم تنظیم سے تعلق تھا اور ملک دشمن کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.