لاہور اور اسلام آباد میں آج بھی بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ اور شمالی مشرقی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔