کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کے باعث گیس کی قلت کا سامنا

0

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ و گردونواح میں بھی بارش ہوئی، سردی کے باعث گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، نوکنڈی، دالبندین، چاغی اور قلات میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں دوپہر تک بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہوتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.