بلوچستان، 2021ءکے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں 78افراد قتل
کوئٹہ بلوچستان میں سال 2021ءکے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں 129واقعات میں 78افراد قتل ہوئے ہیں جن میں 57خواتین اور21مرد شامل ہیں گزشتہ سال غیرت کے نام پر قتل کے 49واقعات میں 30خواتین قتل ہوئی ہیں ۔ عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین پر تشدد سے متعلق سالانہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں اغواءکے8واقعا ت،قتل کے 29، گھریلوتشدد کے 28، خودکشی کے 2، غیرت کے نام پر49، زیادتی واجتماعی زیادتی کے 5اور ہراسمنٹ کے 8واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 33واقعات کوئٹہ ،30واقعات نصیرآباد 11واقعات مستونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں ،سال 2021ءکے دوران قتل اور غیرت کے نام پر 78افراد کو قتل کیاگیاہے جن میں 57خواتین اور 21مرد شامل ہیں 57خواتین میں 30خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2واقعات کوئٹہ اور ژوب سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔عورت فاﺅنڈیشن کے رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے کوئٹہ میں 33واقعات ،بارکھان میں 2،جعفرآباد میں 7،نصیرآباد میں 30،پشین ،پنجگور،کوہلو،میں ایک ،ایک ،ژوب میں 6، خاران میں ایک ،خضدار میں 6، قلعہ عبداللہ ،سبی ،قلات ،نوشکی ،چاغی ،قلعہ سیف اللہ میں دو ،دو ،مستونگ میں11، لسبیلہ میں 9، ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی اور کیچ میں 3، تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کے دو اضلاع جھل مگسی ،لورالائی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے