پاکستان میں 5 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 3 ہزار 795 کورونا کیسز

0

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ حکام کی جانب سے حفاظتی اصولوں کو اپنانے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہے جس میں سے 3 لاکھ 56 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 398 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 795 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 9.71 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 530 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 55 ہزار 354 ہوگئے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی کے بعد ملک میں ایک روز میں یہ سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.