چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی

0

انڈونیشیا میں چین کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے بتایا ہے کہ سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں آج انڈونیشیا پہنچ گئی ہیں۔ انڈونیشیا میں رواں سال اگست سے اس ویکسین کی آزمائش جاری تھی۔

صدر نے بتایا کہ آئندہ برس جنوری میں انڈونیشیا چین سے 18 لاکھ مزید ویکسین کی خوراکیں درآمد کرے گا۔

علاوہ ازیں رواں ماہ انڈونیشیا میں ڈیڑھ کروڑ اور آئندہ ماہ 3 کروڑ ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کے لیے خام مال بھی انڈونیشیا پہنچ جائے گا۔

انڈونیشیا میں ادویہ کی منظوری دینے والے ادارے کی جانب سے چین سے آنے والی ویکسین کا جائزہ لیا جانا باقی ہے جبکہ حکومت نے 27 کروڑ آبادی کو اس کی فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.