سہ فریقی سیریز،پاکستان نے بنگلادیش کوپہلےمیچ میں باآسانی شکست دے دی
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے میچ میں باآسانی 21 رنز سے شکست دے دی۔
جمعہ کو بنگلادیش نے ٹاس جیت کے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اوپننگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کپتان بابراعظم 22 رنز بناسکے۔شان مسعود 31،حیدرعلی 6،افتخار احمد 13 اور آصف علی 4 رنز بناسکے۔ محمد نواز8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 8 جبکہ حسن محمود،نسیم احمد اور مہدی حسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے نقصان پر اسکور کئے۔
بنگلایش نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد وسیم کی نپی تلی بالنگ کے سامنے ان کی ایک نہ چل سکی۔ انھوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔
محمد نواز نے 2 وکٹ لئے۔شہنواز دھانی،شاداب خان اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
بنگلادیش کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر یاسر علی نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس 35، عفیف حسین 25 رنز بناسکے۔
پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں ہفتے کو سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گی