گوگل کے ’پکسل 7‘ فون متعارف

0

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ’پکسل 7‘ اور ’پکسل 7 پرو‘ فونز سمیت ایئرفونز اور واچز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے  انہیں فوری طور پر امریکا، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے متعدد ممالک میں آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا، تاہم زیادہ تر ممالک میں انہیں ابھی آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش نہیں کیا گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’گوگل پکسل 7 اور 7 پرو‘ کو آئندہ ماہ تک متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

گوگل کے پکسل 7 فونز کو کمپنی کے اب تک کے بہترین، تیز رفتار، اپگریڈ ٹیکنالوجی اور مٹی سمیت پانی کا مقابلہ کرنے والے فونز قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.