ہم آئین،پارلیمان اور جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں،راجہ پرویز اشرف
سابق وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ساہیوال میں ضلعی صدر ذکی چوہدری کے ڈیرے پر پارٹی راہنماوں اور کارکنان سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین،پارلیمان اور جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں،
میرا تمام لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ 8فروری کے الیکشن کے لئے ماحول کو سازگار رکھیں، عام انتخابات کا انعقاد ملک کے لئے بہت ضروری ہے ، ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ الیکشن کے لئے ماحول کو پرامن رکھیں تاکہ آئیں کے مطابق غیر جانبدارانہ انتخابات ہوسکین
، منصفانہ اور آئین کے مطابق ہونے والے الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی جماعت ہے جو اپنے منشور پر جیتنے کے بعد بھی قائم رہتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر ہر قسم کے حالات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔