ابوظہبی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں( کل )جمعرات کو مزید 3میچزکا فیصلہ ہوگا

0

امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں( کل)جمعرات کو مزید 6 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ پہلا میچ بنگلہ ٹائیگرز اور چنائی بریوز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں ٹیم ابوظہبی اور دہلی بلزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرے میچ میں نیویارک سٹرائیکرز اور موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔ دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے ۔ ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ،موریس ویل سیمپ آرمی،بنگلہ ٹائیگرز،دہلی بلز،چنائی بریوز،نیویارک سٹرائیکرز،ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.