روسی وزیر خارجہ 8اور 9دسمبر کو متحدہ عرب امارات ، 10دسمبر کو قطر کا دورہ کریں گے

0

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 8اور 9دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور 10دسمبر کو قطر کا دورہ کریں گے ،وہ قطر میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ روسی خبر رساں ادارے طاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر خارجہ 8اور 9دسمبر کو ابوظہبی میں امن اور سلامتی پر 14ویں سر بنی یاس انٹرنیشنل فورم میں شرکت کریں گے اور 10دسمبر کو قطر میں 21ویں دوحہ فورم میں خطاب کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سر بنی یاس فورم اور دوحہ فورم پیچیدہ بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کے لیے مستند پلیٹ فارم ہیں جن میں عالمی جنوب اور مشرقی ممالک سمیت متعدد ممالک کے سرکردہ سیاست دان، تجزیہ کار اور ماہرین شرکت کرتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنی تقاریر میں عالمی ترقی کے رجحانات میں روسی نقطہ نظر کا خاکہ پیش کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی کے مسائل سمیت فلسطین اسرائیل تصفیے کے مسئلے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.