لندن باکسنگ رنگ: بلی جو سندرز نے مارٹن مرے کو ہرا دیا

0

لندن کے باکسنگ رِنگ میں تگڑا مقابلہ ہوا، انگلش فائٹر بلی جو سندرز Billy Joe Saunders نے حریف مارٹن مرے Martin Murray کے خلاف فتح سمیٹ لی ، سپر مڈل ویٹ بیلٹ کا کامیاب دفاع کیا، فاتح فائٹر نے کا 30 ویں باؤٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمبلے ارینا کے باکسنگ رِنگ میں ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ کا مقابلہ ہوا، دونوں انگلش فائٹر بلی جو سندرز Billy Joe Saunders کا مارٹن مرے Martin Murray آمنا سامناہوا جبکہ تابڑ توڑ حملوں کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔

بارہ راؤنڈز کی فائٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، حریف پر بازی لے جانے کی لگن اور مکے بازی کے سارے جتن نظر آئے

مقررہ وقت اور راؤنڈ کا اختتام، بلی جو سندرز متفقہ طور پر فاتح قرار پائے۔ سپر مڈل ویٹ کا دفاع اور لگا تار 30 بار ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.