سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہو سکتے، شیخ رشید

0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہو سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد شوکت خانم اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے پی ٹی آئی مارچ براہ راست راولپنڈی سے شروع ہونے کا اعلان کردیا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مارنے والے نے سازش کی مگر اللہ نے بچا لیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 10 سے 15 دن میں براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے، اور براہ راست لانگ مارچ راولپنڈی سے شروع ہو گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں جنگ نہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو وزیرآباد میں اللہ والا چوک پر تحریک انصاف کے کینٹینر پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے، جب کہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد تحریک انصاف نے لانگ مارچ کو روک دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.