عالیہ اور رنبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماں بننے کی خبر دی، انہوں نے لکھا کہ یہ ہماری زندگی کی سب سے بہترین خبر ہے۔ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح عالیہ اور رنبیر ممبئی کے ایچ این ریلائنس آئے تھے، جہاں عالیہ نے بچی کو جنم دیا۔
عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 اپریل 2022 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جون میں اپنے حمل سے متعلق مداحوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا۔