
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر 9 محرم الحرام جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر ذیشان حیدر نے 09محرم الحرام کے کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
09 محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔
شہری کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال اکر سکتے ہیں،
سیونتھ ایونیو دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آوٹ لوپ سے 7thایونیو چوک دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،
شہری متبادل روڈ جناح ایونیو سہروردی روڈ، فیصل ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک سے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند رہیگی،
شہری متبادل راستے کے طور پر آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کر سکیں گے،
میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک،جی پی او چوک دونوں اطراف کے روڈ بند رہینگے،
شہید ملت روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،
پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کیلئے بند رہیگی،
عوام الناس متبادل راستے کے طور پر جناح ایونیو استعمال کر سکیں گے۔
عوام الناس جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کرے۔
شہری مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں۔ سی ٹی او
متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی۔ کیپٹن ر ذیشان حیدر
شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں
شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ سی ٹی او کیپٹن ذیشان



