وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کرگئے

0

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل علالت کے بعد وفات پا گئے۔

 وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے، انہوں نے 20 اگست کو سیکریٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔

ان کا انتقال لاہور میں ہوا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبداللہ سنبل کواسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں وفات پا گئے۔
دریں اثنا نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے، مرحوم ایک شاندار افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہل خانہ اور سول سروس کے لیے بڑا نقصان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.