عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی، شاہ محمود قریشی

0

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں لیکن پھر بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں، ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہامپورٹڈ حکمرانوں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے؟ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، 2018 کے انتخابات میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ راتوں رات چوری کرلیا گیا، امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.