بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان دوسری شادی کیلئے تیار
امرتسر: (ویب ڈیسک) سابق کامیڈین اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان دوسری شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر گرپریت کور سے چندی گڑھ میں معمولی اور نجی تقریب میں شادی کریں گے، یہ ان کی دوسری شادی ہوگی، مان نے پہلے اندرپریت کور سے شادی کی تھی اور تقریباً چھ سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر گرپریت کور کو مان کی والدہ ہرپال کور اور بہن منپریت کور نے منتخب کیا تھا، جنہوں نے مان کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور جب عام آدمی پارٹی نے انہیں پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دیا تھا تو وہ ان کے خاندان کی واحد فرد تھیں۔