
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہوگئے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا اعلان کرنے والی ہر زبان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کاکہنا تھاکہ اقتدار کی لالچ میں عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ نہ کوئی پاکستان کو توڑ سکتا ہے اور نہ تقسیم کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔




