نوشین جاوید امجد کی بطور چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی بطور چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے اِن لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دئیے جانے کے بعد اب ڈویژن نے باقاعدہ طور پر نوشین جاوید امجد کی بطور ریگولر چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم قرار دے دی گئی ہے ، شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ان کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کررہی تھیں۔جنہیں اب ریگولرطور پرچئریر مین ایف بی آر لگادیا گیا ہے