چیف جسٹس آف سندھ جسٹس ظفر احمد راجپوت سول کورٹ جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے بار کے وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اجرک اور پگڑی پہنائی گئی۔

7

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

جیکب آباد، (رپورٹ: عبدالباقی)

چیف جسٹس آف سندھ جسٹس ظفر احمد راجپوت سول کورٹ جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے بار کے وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اجرک اور پگڑی پہنائی گئی۔

اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ جس خلوص اور محبت سے ان کا استقبال کیا گیا، اس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سول کورٹ میں لائبریری، 6 کلو واٹ سولر پاور سسٹم، ایئر کنڈیشنرز اور واٹر ڈسپنسر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بینگ کورٹ، نارٹیکس، اینٹی کرپشن اور کنزیومر کورٹس کے قیام کے اقدامات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ یہ کمپیوٹر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے، اس لیے ینگ وکلاء کو محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل ینگ وکلاء کا ہے اور وہ اپنی قابلیت و صلاحیت کی بنیاد پر جج کے عہدوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار کونسل کے وکلاء اور وکلاء کالونی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ فیمیل کورٹس اور کنزیومر کورٹس میں ججز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.