حکومت بلوچستان کے تمام ادارے 24گھنٹے فعال و متحرک ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے تمام ادارے 24گھنٹے فعال ومتحرک ہیں،برف باری اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کنٹرول کرلیاہے جعلی خبروں کے ذریعے عوام بالخصوص حکومتی اداروں کو مشکلات کاسامنا ہے عوام اور میڈیا جعلی خبروں سے گریز کریں،زیارت میں سیاحوں سے زیادہ رقم طلب کرنے کانوٹس لیکر حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی لیکن تحقیقات پر پتہ چلا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے زیارت سیاحتی مقام یہاں آنے والے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے گی،بارش اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کے ذریعے روزاول سے ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے آفس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزوزیراعلیٰ بلوچستان نے بدھ کے روز صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کے ہمراہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے،ڈائریکٹرریلیف عطاء اللہ،ڈائریکٹرایڈمن فیصل پانیزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل یوسف زئی ودیگر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصر کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے وزیراعلی بلوچستان کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصرنے بتایاکہ بارشوں کے حالیہ اسپیل سے متعلق پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا تھا تمام متاثرہ علاقوں امدادی سامان بروقت پہنچا دیا گیا تھامتاثرہ علاقوں۔میں بھاری مشنری بھی بھجوا دی گئی تھی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بارش اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کے ذریعے روزاول سے ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے گوادر،تربت میں ڈی واٹرننگ پمپس کی کمی کو بھی پورا کردیاہے برف باری کی وجہ سے جہاں سڑکیں بند تھی انہیں کھول دی گئی ہے کوئی سڑک آدھے گھنٹے سے زیادہ بند نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں تمام حکام چیف سیکرٹری کی سربراہی میں رابطے میں رہے جس علاقے میں ضرورت تھی وہاں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے،انہوں نے کہاکہ بہت سے جعلی خبریں چلائی گئی لوگوں بالخصوص حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے والی نیوز پھیلانے سے گریز کیاجائے ہماری کوشش ہے کہ مزید بھی ضروریات فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ویئر ہاؤسز میں سہولیات کی فراہمی کردی گئی ہے۔چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویئر ہاؤسز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ایم اے کیلئے سامان اور فنڈز کی کمی نہیں البتہ سامان کم ہونے پر حکومت مزید فراہم کریگی انہوں نے کہاکہ گوادر میں شہری علاقوں میں پانی داخل ہوئے تھے جس کے بعد ڈی وارٹننگ پمپس فراہم کئے گئے تھے اب آدھا گھنٹا بھی روڈ بند نہیں ہوگی حکومتی ادارے 24گھنٹے فعال ومتحرک ہے لوگوں کو نقصانات کا تخمینہ لگایاجائے گا صورتحال واضح ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ زیارت سیاحتی مقام ہے حکومتی مشینری آن بورڈ ہے ایک خبر چلی تھی کہ زیادہ پیسے طلب کئے جارہے ہیں حکومت نے وہاں سروے کی اور نوٹس لی لیکن صورتحال ایسی نہیں جس طرح میڈیا پر خبریں چلائی جارہی ہے سرکاری ریسٹ ہاؤسز بھی سیاحوں کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔دیگر صوبوں سے سیاح بلوچستان آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کوریلیف ملیں ہوٹلوں کو زیادہ رقم لینے سے متعلق وارننگ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعداد وشمار کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گوادر کو آفت زدہ قراردیاگیاہے جہاں حالات بہت خراب ہے حکومتی مشینری گوادر میں موجود ہے جو تمام تر صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے بلکہ ہنگامی بنیادوں پر سامان فراہم کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پہلے یہاں دو دو،تین،تین دن سڑکیں بند ہوتی تھی لوگوں کو ریلیف کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں چیکس تقسیم کئے ہیں گھروں کی تعمیر ودیگر سے متعلق وقت لگے گا،حکومت بلوچستان فعال ومتحرک ہے زیارت میں سیاحوں کو درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ضرورت پڑھنے پر بھرپور ساتھ دیگی۔