• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

معاشی ترقی اور سیاسی استحکام پائیدار امن سے ہی آسکتا ہے ، گورنر بلوچستان

web desk by web desk
January 6, 2022
in بلوچستان
0
معاشی ترقی اور سیاسی استحکام پائیدار امن سے ہی آسکتا ہے ، گورنر بلوچستان

اسلام آباد /کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔گزشتہ روز گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہم خطے میں رونما ہونے والی تمام معاشی و سیاسی تبدیلیوں سے خوب آگاہ ہیں۔

Previous Post

آسٹریلیا کا کورونا قوانین پورا نہ کرنے پر نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

Next Post

وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، نور محمد دمڑ

Next Post
وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، نور محمد دمڑ

وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، نور محمد دمڑ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.