انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 2میچ کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں کل(بدھ کو )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 32 ویں سیزن کے 125 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں وولور ہیمپٹن اور برنلے کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔
وولور ہیمپٹن کی ٹیم اب تک 14 میچز میں سے چار جیت چکی ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 15 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ برنلے کی ٹیم بھی 14 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو صرف دو میچز میں فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ ای پی ایل ٹیبل پر 19 ویں نمبر پر موجود ہے۔ دوسرا میچ لیوٹن ٹائون اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔
آرسنل کی ٹیم اب تک 14 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس کو 10 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ لیوٹن ٹائون کی ٹیم بھی 14 میچ کھیل چکی ہے جبکہ اس کو محض دو میچز میں فتح ملی ہے ۔ لیوٹن ٹائون کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 17 ویں نمبر پر موجود ہے۔