عاطف اسلم کا موسیقی مداحوں کے دلوں پر راج برقرار

0

  کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا موسیقی کے مداحوں کے دلوں پر راج برقرار ہے۔

آڈیو اسٹریمنگ سروس ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں عاطف اسلم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں دوسرا نمبر طلحہ انجم کا ہے۔

طلحہ یونس، ینگ اسٹنرز، عاصم اظہر، استاد راحت فتح علی خان اور کوک اسٹوڈیو کا عالمی شہرت یافتہ گانا گانے والے گلوکار علی سیٹھی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عبدالحانہ اور حسن رحیم بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.