پشاور: کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیکریاں، ریسٹورنٹس، ہوٹلز سیل

0

پشاور:  پشاور میں انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں بیکریوں، ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور کے علاقے حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، صدر، دلزاک روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ حیات آباد میں بیکری، مارٹ اور ریسٹورنٹ سیل کیے گئے۔

یونیورسٹی روڈ پر 8 ریسٹورنٹس سمیت 8 دکانیں سیل کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق رات 10 بجے تک دکانیں اور ریسٹورنٹس بند نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران صدر میں 4 ریسٹورنٹس اور 6 دکانیں، دلزاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر 3 ریسٹورنٹ، 4 دکانیں سیل کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.