ترجمان اسلام آباد پولیس
10 محرم الحرام/سکیورٹی انتظامات
اسلام آباد میں 10 محرم الحرام پر 12 جلوس 48 مجالس کا انعقاد ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کے 4000 سے زائد پولیس افسران و جوان ضلع بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود تمام ڈیوٹیز کو مانیٹر کررہے ہیں۔
جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے لئے ضلع بھر میں 57 پکٹس لگائی گئی ہیں۔
ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
10 ویں محرم الحرام کو ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے 300 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔
تمام تر سکیورٹی کو سیف سٹی کیمروں، باڈی وورن کیمروں، ڈرونز سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔
مرکزی و موبائل کنٹرول روم سے بھی تمام ضلع کی سکیورٹی کی نگرانی جاری ہے۔
نویں محرم الحرام تک اسلام آباد میں 76 جلوس اور 498 مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔
سخت موسم کے باوجود اسلام آباد پولیس کا ہرافسر و جوان جذبہ بلند ہے۔



