ایران سے مزید 23 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے
چاغی(آن لائن) ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ذرائع کے مطابق ایران سے مزید 23 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے محکمہ صحت کی جانب سے اسکریننگ اور طبی چیک اپ کے بعد انھیں تفتان قرنطینہ منتقل کردیا گیا یاد رہے پاک ایران تجارتی گیٹ، زیروپوائنٹ گیٹ بند ہونے کے باوجود ایرانی حکام پاکستانیوں کو ایگزٹ کرکے سر حد سے روانہ کردیتا ہے دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہے شہر کی سڑکیں سنسان ہے میڈیکل اسٹورز، پرچون، اور سبزی کی دوکانوں دن تین بجے تک کھلی رہے ہیں اسکے علاوعہ دیگر تمام مارکیٹیں اور دوکانیں بند پڑی ہے ضلع میں لاک ڈاون برقرار رکھنے سے تاجروں ،مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ضلع بھر میں پولیس،لیویز، پاک آرمی، ایف سی کے اہلکار دن بھر شہروں میں گشت کررہے ہیں۔