تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، فردوس عاشق

0

اسلام آباد (آ ن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدِ نو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سمیت دیگر استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.