وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، زرعی ترقی کیلئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں 5 بڑی فصلوں کیلئے معیاری اور سرٹیفائی بیجوں کی فراہمی کے پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی، کسانوں کو امدادی نرخ پر زرعی آلات کی فراہمی کیلئے پراجیکٹ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے جینٹک امپروومنٹ پروگرام پر کام مزید تیز کیا جائے – کالا شاہ کاکو میں رائس سینٹر آف ایکسی لینس کا جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ پنجاب میں 7 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جاچکے ہیں، صوبے میں 1200 ایکڑ پر شرمپ فارم قائم جائیں گے-
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فش، شرمپ ہیچریز، فیڈ مل اور 2 پراسیسنگ پلانٹ بھی قائم کئے جائیں گے-وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ 7200 ایکڑ اراضی کو فشریز کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے سبسڈی دی جائے گی-