دبئی ایکسپو میں خیبر پختونخوا کا سٹال غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز

0

دبئی : دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا کا سٹال غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا، ہاتھ سے بنی اشیا میں گہری دلچسپی سامنے آئی ہے، رباب کی تاروں پر پشتو دھنیں اور کیلاش قبیلے کے روایتی رقص نے بھی غیر ملکیوں کے دل موہ لیے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے دبئی میں ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی شروع ہو گیا، ملک کے تمام صوبوں کو اپنے پراجیکٹس پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے، کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور دیگر ڈپارٹمنٹس کی جانب سے پراجیکٹس پیش کیے گئے۔

دبئی میں تعینات پاکستان کے سفیرافضال محمود نے دبئی ایکسپومیں پاکستان پویلین میں خیبرپختونخوا سیاحت و ثقافت کی نمائش کا افتتاح کیا۔ پویلین میں کیلاشی رقص اور رباب پر پشتو کی دھنیں بھی غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

نمائش میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات، ثقافت، زراعت، بزنس، صنعت، معدنیات سمیت ہینڈی کرافٹس، پشاوری چپل، ٹرک آرٹ، ڈاکومنٹیریز، ورچوول ٹوور، ویب پورٹل و سائٹ اور آثار قدیمہ کی ڈیجیٹل لائبریری سمیت دیگر پراجیکٹس پیش کیے گئے ہیں، کیلاش کی ثقافت اور ٹرک آرٹ بھی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا نمائش ایک ماہ تک جاری رہےگی، پویلین میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے بھی پراجیکٹس پیش کیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.