اہم خبریںپاکستان

پختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں 4 بجے بند ہو جائیں گی، تیمور جھگڑا

پشاور:  وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑانے کہا ہے کہ لاک ڈان میں نرمی کے بعد اگلے فیز میں داخل ہوگئے، کورونا ایک مسلسل چیلنج ہے، وائرس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے جینا سیکھنا ہوگا، خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں چار بجے بند ہو جائیں گی۔ ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 23 مارچ سے ہمارے لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، مزید جتنا لاک ڈاون جاری رہے اس دوران وائرس نے ختم نہیں ہونا، وائرس کے ساتھ زندگی کے اصول بنا کر جینا سیکھنا ہوگا، ہو سکتا ہے کورونا وائرس کا چیلنج ہمارے ساتھ ایک سے دو سال تک رہے۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کورونا کیساتھ پولیو اور ڈینگی سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button