دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد6کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 56 لاکھ دو سو سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 13 ہزار 129 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 54 لاکھ 31 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 86 لاکھ 55 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 82 ہزار 829 اموات اور ایک کروڑ45 لاکھ 35ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار227 اور 95 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار307 اور 64 لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔