اہم خبریںشوبز

ہمیں مسجد کی نہیں سکول کی ضرورت ہے ، سلیم خان

ممبئی :  بھارتی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر سلیم عبدالرشید خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو مسجد کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کا فیصلہ ہندوں کے حق میں سنانے کے بعد بھارتی پروڈیوسر و اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مسجد کی ضرورت نہیں ہے اور 5 ایکڑ زمین پر مسجد کے بجائے مسلمانوں کے لیے اسکول بنانا چاہیے۔ سلیم خان نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو مسجد کی نہیں بلکہ اسکول اور تعلیم کی ضرورت ہے کیونکہ نماز تو ہم کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں، جہاز میں، ٹرین میں، زمین پر کہیں بھی پڑھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو بہتر اسکولوں کی ضرورت ہے، اگر 22 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو تعلیم ملے گی تو اِس سے بھارت کی بہت سی خامیاں دور ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمان ایودھیا کے تنازعے پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے بنیادی مسائل کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے حل نکالنا چاہتے ہیں، سلیم خان نے کہا کہ اِسی وجہ سے میں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ 5 ایکڑ زمین پر مسجد نہیں بنائی جائے بلکہ اسکول، اسپتال اور کالج تعمیر کیے جائیں۔ سلیم خان نے کہا کہ ایودھیا تنازعے کے فیصلے کے بعد بھی بھارت میں امن قائم ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں دِل سے سپریم کورٹ کے اِس فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھارتی سپریم کورٹ کی جانب بابری مسجد، رام مندر تنازعے کا فیصلہ سنایا گیا تھا جو ہندوں کے حق میں تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button