وفاقی کابینہ کا اجلاس، لوڈ مینجمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ

0

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں بجلی کے بحران پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران وفاقی وزرا کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی ایکس چینج پروگرام کے آڈٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے نجکاری کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوڈمینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی، پچھلے 4 سال ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے ، ملک میں بجلی کی پیداوار 23 ہزار 900 میگاواٹ ہے، جون کے مہینے میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ رہی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات کا احساس ہے، کچھ باتیں ہمارے علم میں تھیں اور کچھ باتوں کا پہمیں اندازہ نہیں تھا، اندازہ تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے بروقت اوردرست فیصلے نہ کرنے سے مشکلات ہیں، گزشتہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، بجلی کے کارخانے فوری طور پر نہیں لگائے جاسکتے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں بجلی کے کارخانے نہ لگا کر مجرمانہ غفلت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.