رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہیں ہوگا

0

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ اس بار حج کے موقع پر نہیں بلکہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

بیت اللہ کا غلاف ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے، کئی دہائیوں سے اس کیلئے حج کا دن مقرر تھا تاہم رواں برس غلام کعبہ حج پر تبدیلی نہیں ہوگا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب سے غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی غلام کعبہ کی تبدیلی کیلئے نئی تاریخ کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ خصوصی کپڑے اور سونے کے تاروں سے تیار کیا جاتا ہے، اس کی تیاری میں کئی ماہ کا وقت لگتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.