فٹبال ویمن ایف اے لیگ کپ، چیلسی نے سیمی فائنل میں ویسٹ ہیم کو 0-6 سے پچھاڑ دیا

0

لندن :  فٹبال ویمن ایف اے لیگ کپ سیمی فائنل میں چیلسی نے ویسٹ ہیم کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا، پرنیلا ہارڈر نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، برسٹل سٹی ویمن نے لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر آؤٹ کر دیا۔

انگلش میدانوں پر صنف نازک کی جاندار پرفارمنسز، فٹبال ایف اے لیگ کپ فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں چیلسی اور ویسٹ ہیم کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، چیلسی کی کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے گول پہ گول کیے۔ ایک دو نہیں چھ صفر کی بڑی جیت اپنے نام کی، فائنل میں نیلا ہارڈر کی شاندار ہیٹ ٹرک نے مقابلے کو یادگار بنا لیا۔

برسٹل سٹی ویمن نے لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر آؤٹ کر دیا، کیرا اسکیلز نے انیسویں منٹ ہیڈر گول کیا، یہی واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ویمن ایف لیگ کپ کا ٹائٹل مقابلہ آئندہ ماہ ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.