میانمار :آنگ سان سوچی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

0

ینگون  :  فوج کے ٹی وی چینل کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے ترجمان نے بتایا کہ 75 سالہ رہنما کامقامی عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق آنگ سان سوچی پر امپورٹ ایکسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کے علاوہ غیرقانونی طور پر کمیونیکشن آلات رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ ادھر معزول صدر وین مائنٹ کے خلاف کورونا کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

، عدالت نے ان کا بھی دو ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ۔میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگئی ہے ،سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف نے کام بند کردیا ہے ۔ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف سینوں پر ریڈ ربن لگاکر احتجاج میں شریک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.