اہم خبریںپاکستان

لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی

لاہور :  لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ نواز شریف کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button